لاہور: نشے کے نشے میں مبتلا بیٹوں نے ماں کو قتل کر دیا، پولیس کے سامنے اعتراف

لاہور: نشے کے نشے میں مبتلا بیٹوں نے ماں کو قتل کر دیا، پولیس کے سامنے اعتراف

کاہنہ سے چند روز قبل انسانی ڈھانچہ ملنے والے واقعے میں شناخت سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ یہ لاش آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون مارگیٹ کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مارگیٹ کو اس کے دو بیٹوں شفیق جیمس اور نبیل جیمس نے قتل کیا اور لاش پھینک دی۔ لاش کے قریب پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ ملا، جس میں رقم اور بجلی کے بل تھے۔ انویسٹی گیشن ٹیم نے بلوں کی مدد سے متعلقہ ایس ڈی او سے رابطہ کیا اور خاتون کے گھر تک پہنچ گئی۔تحقیقات میں دونوں بیٹوں نے والدہ کو پیسے نہ دینے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں کے قریب پھینکی۔ مقتولہ خاتون اپنے گھروں میں کام کرتی تھیں اور 50 ہزار روپے جمع کیے ہوئے تھے۔ دونوں بیٹے آئس کے نشے کے عادی تھے اور والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے، جس پر والدہ نے انکار کیا، اور طیش میں آ کر قتل کر دیا۔