اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پرائیویٹ حج سکیم 2026کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے 55 ہزار 500 عازمین کی بکنگ کرلی گئی، ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ تاحال خالی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کوٹہ مکمل کرنے کے لیے تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، جو لوگ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد اپنی بکنگ کرا لیں۔