میٹرک امتحانات آج شروع

 948 مراکز قائم،پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج (منگل )سے ہوگا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 156 امتحانی سنٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ امتحان میں 2لاکھ 31ہزار پرائیویٹ امیدوار ہوں گے،ریگولر امیدواروں کی تعداد 3لاکھ 38ہزار ہوگی۔دوسری طرف جماعت نہم کے امیدواروں کی رولنمبر سلپس بھی جاری کر دی گئیں،امتحانات کا آغاز 25مارچ سے ہوگا۔ امیدوار اپنے اداروں سے رولنمبر سلپ حاصل کر سکیں گے۔کنٹرولرامتحانات حکام کے مطابق پرائیویٹ امیدواربورڈ کی ویب سائٹ سے سلپ ڈا ئون لوڈ کر سکتے ہیں۔رواں سال جماعت نہم کے امتحانات میں 3لاکھ 14ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔