پورٹل استعمال کیلئے ہر درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاسورڈ فراہم کیا جائے گا ، اپ ڈیٹ ملتی رہے گی
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کے موثر اور بروقت ازالے کے لئے جدید ٹریکنگ پورٹل متعارف کر ایا ہے۔ اس پورٹل کا بنیادی مقصد عوامی فلاح کے لئے قائم کردہ مراکز کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا اور شہریوں کو ان کی درخواستوں اور شکایات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنا ہے۔ یہ جدید پورٹل ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ورچوئل سنٹر فار مائناریٹیز کے تحت درج کی گئی شکایات کی تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔ شہری اب اپنی شکایات اور درخواستوں کی پیش رفت کو موثر اور آسان انداز میں ٹریک کر سکیں گے۔ پورٹل کے استعمال کے لئے ہر درخواست گزار کو ایک یوزر نیم اور پاسورڈ فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ کسی بھی وقت اپنی شکایت کی موجودہ صورتحال چیک کر سکتے ہیں۔اگر شہری اپنی درخواست یا سروس کے حوالے سے مطمئن نہ ہوں تو وہ فیڈ بیک دے کر مزید شکایات درج کر ا سکتے ہیں۔