بھارتی ریاست کرناٹکا کی معروف باڈی بلڈر چترا پروشوتم کی دلہن کے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر صارفین حیران رہ گئے اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چترا پروشوتم باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اور کافی عرصے سے اس شعبے میں سرگرم ہیں۔ حال ہی میں ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، جن میں وہ روایتی دلہن کے لباس میں دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ ان کی مضبوط جسمانی ساخت نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا صارفین ان کی منفرد شخصیت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ نے ان کی فٹنس کو سراہا تو کچھ نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ تصاویر میں چترا پروشوتم کو اپنی شادی کے روایتی لباس میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر ان کے مداحوں نے بھی ملا جلا ردعمل دیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی خاتون باڈی بلڈر نے شادی کے موقع پر توجہ حاصل کی ہو، تاہم چترا پروشوتم کی یہ تصاویر بھارت میں خاصی وائرل ہو چکی ہیں۔