فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ سیلون انٹرنیشنل ڈی ایل ایگریکلچر 2025ء کے 61 ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کی۔
انہوں نے زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے فرانسیسی وزیر برائے زراعت و خوراک کی خود مختاری اینی جنیوارڈ اور ڈائریکٹر جنرل ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (WOAH) ڈاکٹر ایمینوئل سوبیرن سے ملاقاتیں کیں۔سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے یورپی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی افزائش میں جینیاتی اختراعات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر زراعت کے وزراء کی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا گیا، جس میں زرعی ترقی اور جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔