پشاور ہائی کورٹ کا فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکالنے اور انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان پر مشتمل بینچ نے فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت، عدالت نے ریمارکس دیے کہ فیصل جاوید عمرہ ادا کرکے واپس آجائیں، پھر کیس کو دیکھا جائے گا۔ایف آئی اے کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ ایئرپورٹ پر فیصل جاوید کو جانے کی اجازت دی جا سکے۔ اس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آج ہی آرڈر جاری کر دیا جائے گا، اور ایف آئی اے کو اس کی کاپی مہیا کر دی جائے گی۔بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔