عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں قیدیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوسناک اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کارکنوں کے لیے اذیت کا باعث بن رہی ہے، اور اس اقدام سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جو حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے جائیں اور رمضان میں انہیں مناسب سہولیات دی جائیں۔