افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مضبوط افواج، مضبوط وطن اور اپنی افواج سے محبت کریں۔تفصیل کے مطابق گورنر سندھ نے 9 ہزار ٹھیلے غریب افراد کو کاروبار کے لیے دینے کا اعلان کردیا۔ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں سبزی سے بھرے ٹھیلے تقسیم کیے، گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم کیں اور ان کا وزن بھی چیک کیا۔جے ڈی سی کے تحت کرائی جانے والی سحری میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سیخ کباب خود بھی تیار کیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مضبوط افواج، مضبوط وطن اور اپنی افواج سے محبت کریں