جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں: چیئرمین بیرسٹر گوہر

جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں: چیئرمین بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے حلقوں میں ہار چکے ہیں وہ اب گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے “خوددار عوام” ایسے افراد اور ان کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا دراصل پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیڈرز اور منتخب نمائندوں کو اپنے علاقوں سے باہر جانے سے روکنا اور انہیں “صوبہ بدر” کرنا آئینی اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایک منظم سیاسی حکمت عملی کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابات کے نتائج پر اثر ڈالا جا سکے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند سالوں کی کارکردگی یہی رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر محدود رکھا جائے تاکہ انتخابی میدان میں برتری حاصل کی جا سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کسی بھی “دھوکے” میں نہیں آئیں گے اور وہ اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کی سیاسی “آئسولیشن” ختم نہ کی گئی تو پارٹی اس بات پر غور کرے گی کہ آیا اسمبلیوں کا بائیکاٹ کیا جائے یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیاسی ماحول بہتر نہ بنایا گیا تو پی ٹی آئی نظام سے باہر جانے جیسے فیصلے پر بھی غور کر سکتی ہے۔