ڈیجیٹل کرائم ونگ میں 38تھانے شامل

لاہور میں ڈیجیٹل کرائم ونگ کے 4تھانے بنیں گے، ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا
 لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں بننے والے سائبر ونگ کا حتمی مسودہ پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا۔سائبر ونگ کا نام بھی نیا مسودہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سائبر ونگ کا نیا نام ڈیجیٹل کرائم ونگ ہو گا۔حتمی مسودہ قانون سازی کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرائم ونگ میں لاہور سمیت پنجاب کے 38تھانے ہوں گے،لاہور میں ڈیجیٹل کرائم ونگ کے 4تھانے بنیں گے، ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل کرائم ونگ میں دو ڈی آئی جیز ہوں گے جن میں ڈی آئی جی سپیشل انویسٹی ونگ اور ڈی آئی جی پٹرول ونگ شامل ہیں، ڈی آئی جی سپیشل انویسٹی گیشن ونگ پنجاب بھر کے تھانوں کو دیکھیں گے جبکہ ڈی آئی جی پٹرول ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے معاملات کو سپر وائز کریں گے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور میں ایس ایس پی رینک کا آفسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا، لاہور کی 4ڈویژن میں ایس پی رینک کا افسر سربراہ ہو گا، فیصل آباد، روالپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان میں ایس ایس پی رینک کا افسر ڈیجیٹل کرائم ونگ کا سربراہ ہو گا۔