بھارتی شخص کو امتحان کے 21 سال بعد سرکاری نوکری ملی، مگر عمر کی حد آڑے آ گئی

لاہور(نیٹ نیوز )بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی عبدالمجید کو سرکاری ملازمت کا تقرری نامہ امتحان دینے کے 21 سال بعد موصول ہوا ہے، اس وقت وہ ملازمت کے لیے مقررہ عمر کی حد عبور کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالمجید نے 2005ء  میں جونیئر عربی استاد کی اسامی کے لیے امتحان دیا تھا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے تاہم فہرست کی 3 سالہ مدت کے دوران انہیں تقرری نہ مل سکی، فہرست کی مدت 3 سال بعد 2008ء   میں ختم ہو گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق خالی اسامی کئی برس تک پْر نہ ہو سکی جس کے بعد 24 اپریل 2026ء   کو عبدالمجید کو اچانک تقرری کا مراسلہ جاری کیا گیا تاہم 27 مئی 2026ء￿  کو ان کی عمر 60 سال ہو گئی جس کے باعث وہ سرکاری ملازمت سنبھالنے کے لیے قانونی طور پر نااہل قرار پائے۔عبدالمجید کا کہنا ہے کہ 18 سال کی تاخیر نے مجھ سے وہ ملازمت چھین لی جس کا حق دار تھا، اگر تقرری بر وقت ہو جاتی تو برسوں پہلے ملازمت اختیار کر سکتا تھا۔معاملے میں ایک اور پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ عبدالمجید کے تعلیمی ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش 27 مئی 1966ء   درج ہے جبکہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ میری اصل تاریخِ پیدائش 27 مئی 1967ء ہے۔