ہفتے میں 90 منٹ تک ویٹ لفٹنگ سے قبل از وقت موت کے خطرے میں کمی آ سکتی ہے، تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں 90 سے 120 منٹ تک وزن اٹھانے یا طاقت بڑھانے والی ورزشیں کرنے سے قبل از وقت موت کے خطرے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔اس حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے امریکہ میں 147,373 افراد کا 30 سال تک مشاہدہ کیا اور معلوم کیا کہ جو لوگ ہفتے میں تقریباً دو گھنٹے طاقت بڑھانے والی ورزش کرتے تھے، ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 13 فیصد کم تھا جب دل کی بیماری یا فالج سے موت کے خطرے کا جائزہ لیا گیا تو یہ کمی 19 فیصد تک پہنچ گئی۔ تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ جو لوگ وزن اٹھانے یا ریزسٹنس بینڈز جیسے فٹنس آلات استعمال کرتے تھے، ان میں اعصابی بیماریوں سے موت کا خطرہ 27 فیصد کم تھا، حتیٰ کہ دیگر جسمانی سرگرمیوں جیسے ایروبک ورزش کو بھی مدنظر رکھا گیا۔تاہم محققین کے سامنے یہ بات بھی ا?ئی کہ ہفتے میں دو گھنٹے سے زیادہ طاقت بڑھانے والی ورزش کرنے سے اضافی فوائد حاصل نہیں ہوتے۔ یہ تحقیقی رپورٹ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے، جن میں سفارش کی گئی ہے کہ لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے ایروبک ورزش اور طاقت بڑھانے والی ورزشوں کا امتزاج اپنانا چاہیے۔