اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ہاتھوں تذلیل کی تصدیق کر دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم  نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں تذلیل کی تصدیق کر دی۔انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ  نے آپ کو پاگل کہا ہے؟جس پر نیتن یاہو نے کہا بہترین خاندانوں کی طرح ہمارے درمیان بھی کبھی کبھار سخت اختلافات ہو جاتے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کے باوجود ہم ہمیشہ معاملات کا حل نکال لیتے ہیں۔ہم صبح کسی بات پر اختلاف کرتے ہیں اور دوپہر تک مشترکہ لائحہ عمل اپنا لیتے ہیں۔