حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے دن تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کی کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم موبائل سروسز بدستور بحال رہیں گی تاکہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں رابطے کی سہولت حاصل رہے۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مذہبی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔