گلگت بلتستان ، انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی،24 نشستوں پر مقابلہ

 نواز شریف ، بلاول بھٹو اور بیرسٹر گوہر کے الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت  بلتستان میں ڈیرے
گلگت (آئی این پی)گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر  7جون کو معرکہ آرائی کی تیاریاں اپنے آخری اور حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، دوسری جانب امیدواروں کی انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔پورے گلگت بلتستان کی طرح حلقہ GBA-17 دیامر 4 میں بھی سیاسی پارہ اپنے عروج کو چھو رہا ہے۔ امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور ووٹرز کو رام کرنے اور انہیں اعتماد میں لینے کے لیے کہیں ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دی گئی ہے تو کہیں فلک شگاف نعروں کے گونجتے ہوئے قافلے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔دوسری جانب بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین نواز شریف ، بلاول بھٹو اور بیرسٹر گوہر الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت  بلتستان میں موجود ہیں۔