ملک چھوڑنے کی ہدایت‘حالیہ اقدامات سفارتی آداب اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں:وزار ت خارجہ
کویت سٹی( آن لائن )کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا اور دو ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مبینہ مسلسل جارحانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ‘‘پرسونا نان گراٹا’’ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایرانی ناظم الامور کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا گیا، کویت کا مؤقف ہے کہ حالیہ اقدامات سفارتی آداب اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں، جنہیں ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا