لند ن (آئی این پی )برطانیہ کا دارلحکومت لندن جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگیا،درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،جو معمول سے دس ڈگری زیادہ ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے بچا ئوکے لیے شہریوں نے دستی پنکھوں کا استعمال شروع کردیا، بارش نہ ہونے اور مسلسل دھوپ کے باعث پارکوں کی ہریالی بھی زردی میں بدلنے لگی ہے۔