پہلے لاہور، پھر فیصل آباد ،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی ریجنزکایونیفارم تبدیل کیاجائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کردی گئیں۔ٹریفک پولیس کے یونیفارم اورپیٹرن کے حوالے سے2026یونیفارم ریگولیشنز ترامیم جاری کردی گئیں جس کے تحت ٹریفک پولیس پنجاب کی یونیفارم 3مرحلوں میں تبدیل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں لاہور کی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائیگا،دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی ریجنزکایونیفارم تبدیل کیاجائیگا جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب کے دیگراضلاع میں ٹریفک پولیس کایونیفارم تبدیل ہوگا۔ ٹریفک حکام کے مطابق لاہور میں رواں ماہ یونیفارم کی خریداری کرکے استعمال یقینی بنایا جائیگا،رواں مالی سال میں دیگر بڑے شہروں میں نئے یونیفارم کانفاذ کیا جائیگا جبکہ اگلے مالی سال کے دوران پورے پنجاب میں یونیفارم تبدیل کردیا جائے گا۔ سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنی تعیناتی کے آخری روزسٹینڈنگ آرڈرجاری کرگئے،گزشتہ ماہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے یونیفارم تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی۔