اڈیالہ جیل میں فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کی قیدی سے ملاقات

 پیرس(آئی این پی ) فرانس کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آمد، وفد کی جیل پہنچنے پر قیدی سے کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فرانس کے سفارت خانے کے وفد کو فرانسیسی قیدی تک قونصلر  رسائی دی گئی تھی ، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں فرانسیسی قیدی منشیات کے مقدمہ میں قید ہیں۔ فرانسیسی قیدی سے  فرانس کے سفارت خانے کے وفد کی کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی۔