میکسیکو سٹی (آئی این پی ) میکسیکو میں پہلی دفعہ ججوں کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں ججوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا مگر انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آئوٹ محض 13فیصد ہی رہا۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے انتخابات میں 880ججوں کو منتخب کیا گیا جن میں سپریم کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججز شامل ہیں۔ میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شینباوم نے اس انتخاب کو کامیابی قرار دیا تاہم بہت سے حلقوں نے کم ٹرن آئوٹ پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ صدر شینباوم ان انتخابات کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔