نیویارک (آئی این پی ) آسٹریلوی پولیس نے ایک بے گناہ شہری کو نام کی غلطی کی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کرلیا ۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کی ایمرجنسی سروس کے ڈسپیچر نے غلطی سے مارس کے بجائے مارک کے ورانٹ جاری کر دیے اور ان پر کسی اور کی ضمانت کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر دیا۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران نے مارک کی شناخت یا اس کا پتہ جانچنے کی کوشش کیے بغیر ہی انہیں کشتی چوری اور ایک چوری شدہ سمارٹ رائیڈر کارڈ کی ملکیت رکھنے کے الزام میں دھر لیا۔