کراچی:دو روز میں 12 بار زلزلے کے جھٹکے

کراچی(آئی این پی )شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،دوروز میں ایک درجن کے قریب جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں ۔ منگل کی صبح 9 بج کر 57منٹ پر زلزلہ آیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.8ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40کلو میٹر اور  مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 15کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔