پی ٹی آئی کے ملک بھر میں احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے
علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے‘مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں افواہ ہیں
راولپنڈی(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیٹرن انچیف بنانے کااعلان کر دیا، پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ ہیں،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے‘ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کایہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا۔ ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں۔اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی۔اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے