قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی اور میکرو اکنامک اہداف کا  بھی جائزہ لیا جائے گا۔نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاق کیساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔