اسلام آباد (آئی این پی )10 بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے 27 ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس پروجیکٹ ڈائریکٹر پروگرام کی جانب سے جاری ہوئے۔برطرفی کے نوٹس تمام ملازمین کے سروس کنٹریکٹ ختم ہونے پر جاری کئے گئے۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق پرانے درختوں کو بھی 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ظاہر کیا گیا۔پی اے سی کا کہنا ہے کہ 3 سال میں منصوبے کی مجموعی کارکردگی صرف 12.43 فیصد رہی۔متعلقہ ملازمین کو پروگرام سے متعلق زیرِ التوا رپورٹس، اسائنمنٹس اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے