نادرا حکام پر اظہار برہمی افغان شہری کو پاکستانی خاندان کی فیملی ٹری میں کیسے شامل کردیا؟ سندھ ہائی کورٹ

 40 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں تو 20 لاکھ نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں،، ایک نقیب اللہ کی وجہ سے پوری فیملی کو کیوں پھنسایا گیا 
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ  نے  نادرا کی جانب سے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت   کے دوران  نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ  افغان شہری کو پاکستانی خاندان کی فیملی ٹری میں کیسے شامل کردیا؟ ۔عدالت نے نادرا کو دس روز میں پوری فیملی کے قانونی دستاویزات کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر کوئی غیر متعلقہ شخص درخواست گزار کی فیملی ٹری میں شامل ہے تو نام خارج کیا جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا نادرا حکام رشوت لے کر افغان شہریوں کو پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں شامل کر دیتے ہیں جبکہ 40 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں تو 20 لاکھ نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیںرخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں، افغان شہری نقیب اللہ کو درخواست گزار کی فیملی ٹری میں شامل کیا گیا جبکہ درخواست گزار محمد اکرم کی پوری فیملی کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں