موجودہ نظامِ تعلیم غیر مؤثر، صرف ڈگری کے حصول تک محدود: خواجہ آصف

موجودہ نظامِ تعلیم غیر مؤثر، صرف ڈگری کے حصول تک محدود: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ نظامِ تعلیم غیر مؤثر ہو چکا ہے اور اسے صرف ڈگری کے حصول تک محدود کر دیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رول ماڈل بننے کی ضرورت ہے، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ان کی تعلیم پر خصوصی سرمایہ کاری کی جانی چاہیے تاکہ قومی ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں تاریخ کو حکمرانوں یا عالمی طاقتوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا، جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال میں جو پیش رفت کی ہے، اس کی مثال گزشتہ 72 سال میں نہیں ملتی۔