شکاگو(آئی این پی )امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر پہنچا جیٹ بلیو ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق ائیر بس اے 220طیارہ پرواز بھی 6312کے طور پر بوسٹن پہنچا تھا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔