سانحہ باغبانپورہ :10سالہ ابوبکر سپردخاک ،والدین نڈھال

فضا سوگوار ،وزیرتعلیم سکندرحیات کا بچے کے گھر جاکر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی
لاہور (کرائم رپورٹر )باغبانپورہ میں زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے جاں بحق ہونے والے 10 سالہ ابوبکر کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر فضا سوگوار رہی، والد امجد غم سے نڈھال ہو کر چیخ و پکار کرتے رہے جبکہ والدہ بار بار بے ہوش ہوتی رہیں، اہلِ محلہ بھی اس افسوسناک سانحے پر اشک بار رہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے مقدمے میں سکول کی مالکن نازیہ رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی ٹھیکیدار مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سانحہ باغبانپورہ کے مقام کا دورہ کیا، متاثرہ عمارت کا معائنہ کیا اور جاں بحق بچے کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے بچے کو ملبے سے سب سے پہلے نکالنے والے ستھرا پنجاب کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا، جاں بحق بچے کے والد سے گفتگو کے دوران وزیر تعلیم بھی آبدیدہ ہو گئیسانحہ باغبانپورہ