مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میںداخل ہونے پر ایس ایچ او،2اہلکاروں پر مقدمہ

 ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مبینہ طور پر زبردستی جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر میں داخل ہوئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کے معاملے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی اور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں جوڈیشل ریسٹ ہاؤسز کے کیئر ٹیکر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہیایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اور دو جولائی کی درمیانی شب ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مبینہ طور پر زبردستی جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر میں داخل ہوئے۔ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ جب بیڈ روم سے باہر آئے تو ایس ایچ او دیگر اہلکاروں کے ساتھ کمرے کے باہر موجود تھا۔ مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دھمکی آمیز لہجے میں جوڈیشل مجسٹریٹ سے ان کا نام پوچھا اور انہیں ایک اعلیٰ پولیس افسر سے بات کرنے کا کہاایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعلیٰ افسر سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو گھر سے باہر جانے کی ہدایت کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔