فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے کیپ وردے کو شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے کیپ وردے کو شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا لی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔

میامی میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کو کیپ وردے کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔کیپ وردے نے دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا، جس کے باعث مقررہ 90 منٹ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں اور فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید دو گول اسکور کیے، جبکہ کیپ وردے ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔ یوں ارجنٹینا نے مجموعی طور پر 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس فتح کے بعد ارجنٹینا کا مقابلہ 7 جولائی کو پری کوارٹر فائنل میں مصر سے ہوگا۔ اس میچ کو ٹورنامنٹ کے سب سے دلچسپ مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جہاں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اور مصر کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔فٹبال شائقین اس ہائی پروفائل مقابلے کے منتظر ہیں، جس میں دونوں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔