بچی ہسپتال منتقل، پولیس نے والدہ، 2بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرلیا گیا
گوجرانوالہ(آئی این پی )پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کالا جادو اور جن نکالنے کیلئے 4 سال کی بچی کو آگ لگادی گئی ۔ اہلخانہ کے ہاتھوں جلائی گئی معصوم بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچی کی والدہ، 2 بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق کالا جادو جن نکالنے کیلئے بچی کو جلایا گیا ہے۔