زیمبیا:صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتا ر

لوساکا(آئی این پی) افریقی ملک کے زیمبیا کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد گرفتارکر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے۔زیمبیا پولیس نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملزمان کو جادو ٹونے کے ذریعے جنوبی افریقی ملک کے صدر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔