فیفا ورلڈکپ رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوئوں میں بہہ گیا سپین نے پرتگال کو ہرا دیا

چھ مختلف ورلڈکپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی رونالڈو کبھی ٹائٹل نہ جیت سکے،پرتگالی  کوچ روبرٹو مارٹینیز  کا عہدے سے علیحدگی کافیصلہ
 بیلجیئم نے امریکہ کو 1-4 سے بدترین شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا‘ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکہ کو میچ نہ جتو اسکا 
میامی(آئی این پی )پرتگال کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ سفر اسپین کے خلاف آخری 16 کے مرحلے میں 0-1  کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اضافی وقت میں اسپین کے میکل میرینو کے فیصلہ کن گول نے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں اشکبار دکھائی دئیے۔رونالڈو اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ 2026 ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔تاہم میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کریں گے اور پھر قومی ٹیم میں مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔دریں اثناء ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتو اسکا۔فیفا فٹبال ورلڈ کپ  2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو بدترین شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور امریکی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔سیٹل میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں4گول سے ہرا دیا