فیفا ورلڈکپ، امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دیدی ، انگلینڈ نے ڈی آرکانگو کو 1-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی 
انگلینڈ کے ہیری کین نے ورلڈکپ کی تاریخ میں برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کے 12گولز کا ریکارڈ توڑ دیا 
سان فرانسسکو،سیٹل (سپورٹس ڈیسک )فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے رائونڈ آف 32 کے ناک آئو ٹ میچ میں امریکہ نے بوسنیا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دیدی ، انگلینڈ نے ڈی آرکانگو کو 1-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دی، امریکہ کی جانب سے گول بیلوگن اور ٹلمین نے اسکور کیے۔اس کامیابی کے ساتھ امریکی فٹبال ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔مقررہ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 2، 2 گول سے برابر رہی تھیں۔ تاہم بیلجیئم کی جانب سے فیصلہ کن گول اضافی وقت کے آخری لمحات میں ٹیلی مینس نے پنالٹی کک پر بنایا۔ بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ادھر انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔