پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے کالام میں جھیل سیف اللہ کشتی واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔اس ضمن میں کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اسپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد ایاز کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، کمیٹی کشتی کی تکنیکی حالت، حادثے کے وقت موسم، آپریشنل صورتحال اور دیگر متعلقہ عوامل کا بھی جائزہ لے گی