قدرتی آفات،51اضلاع ہائی رسک، زیادہ خطرہ بچوں کو ہے،ڈاکٹر رابعہ جاوید

 خشک سالی اور ہیٹ ویو ، شمالی علاقوں کو شدید بارشوں اور طغیانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت صحت کی ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رابعہ جاوید نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال قدرتی آفات کے حوالے سے ملک کے 51 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر رابعہ جاوید نے کہا کہ ملک کے ایک بڑے حصے کو خشک سالی اور ہیٹ ویو جبکہ شمالی علاقوں کو شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے