سمندری طوفان دتوا کے زیراثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
جکارتہ،کولمبو،بینکاک،نئی دہلی (آئی این پی )ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ ان ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے لاکھوں لوگ متاثرہوگئے، ایک ہفتے کے دوران گیارہ سو سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ سمندری طوفان دتوا کے زیراثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔