پاکستان، ترکی، مصر، چین، روس اور یورپی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں
کئی خلیجی ممالک اسرائیل کی علاقائی فوجی کارروائیوں کو بھی اپنے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں:الجزیرہ کی رپورٹ
دوحہ (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اپنی سیکیورٹی کی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں امریکا پر مکمل انحصار کم کرتے ہوئے پاکستان، ترکی، مصر، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر چکا ہے جبکہ خطے میں مشترکہ سیکیورٹی تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور بعض شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔دوسری جانب کئی خلیجی ممالک اسرائیل کی علاقائی فوجی کارروائیوں کو بھی اپنے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں۔