101فیصد ہدف مکمل ،پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 12 ارب روپے سے زائد محصولات جمع
لاہور (سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے مالی سال 2024-25 میں ٹیکس وصولی کی تاریخ رقم کر دی۔محکمے نے 55 ارب 78 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی کرتے ہوئے 101 فیصد ہدف مکمل کر لیا۔محکمہ ایکسائز نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کیے، جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ سب سے زیادہ محصولات موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں جمع کیے گئے، جس کی مالیت 29 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔اسی طرح پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ ایکسائز ڈیوٹی سے 3 ارب 65 کروڑ روپے کی رقم وصول کی گئی۔ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات، ای-پیمنٹ سسٹمز، ا?ن لائن ٹوکننگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ جیسے اقدامات کی بدولت ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال ہوا اور ریکوری کا عمل مو?ثر اور شفاف ہوا۔لاہورسی ریجن نے اس دوران سب سے زیادہ 16 ارب 25 کروڑ روپے کی ریکوری کی، جبکہ راولپنڈی، فیصل ا?باد اور گوجرانوالہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محکمے نے ا?ئندہ مالی سال کے لیے 70 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے اور توقع ہے کہ نئے اہداف بھی جدید نظام اور مو?ثر ٹیم ورک کی بدولت حاصل کر لیے جائیں گے۔