علی امین گنڈاپور دوست نہیں، غلطی سے رشتہ دار ہیں:فیصل کریم کنڈی

    پشاور (یواین پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  علی امین گنڈاپور دوست نہیں، غلطی سے رشتہ دار ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سال کا حساب 11 دن میں نہیں ہو سکتا، تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اضاخیل میں ناقص گندم سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ موصول ہو چکی، وزیراعظم جلد پشاور کا دورہ کریں گے، 100 روزہ منصوبے سمیت دیگر پلانز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بعض جماعتیں معدنیات پر قبضے سے متعلق غلط خبریں اور تاثر پھیلا رہی ہیں۔