صوبائی وزیر صنعت سے سرمایہ کاری بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر کی ملاقات

 لاہور( خصوصی رپورٹ ) مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے صدر اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹو ممبر سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر صنعت، تجارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ و اوقاف پنجاب شافع حسین سے لاہور میں ملاقات کی جس میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مجوزہ میگا پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ منصوبہ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ترتیب دیا جا رہا ہے جس کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں عالمی معیار کے اوورسیز کلب قائم کئے جائیں گے۔ ان کلبوں کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری، سماجی روابط اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے سہولیات سے آراستہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔