ادویات کے شدید بحران کا خدشہ

3 ارب کے بقایاجات ، نجی کمپنیوں کا ادویات سپلائی روکنے کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے تمام اضلاع میں ادویات کی قلت شدید ہونے کا خدشہ نجی کمپنیوں نے ادویات کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کر لیا محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری 3 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال زیر التوا بقایا جات ادا نہ کرنے پر بضد ہے کمپنیوں کے واجبات روک لیے۔ ذرائع کے مطابق اضلاع کی ہیلتھ اٹھارٹیز کے اکائونٹ میں پیسے موجود ہیں جو کروڑوں روپے ہیں محکمہ صحت پرائمری سیکنڈ ری نے اضلاع کے سی ای اوز کو پینڈنگ لائبلٹی نہ دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ،اربوں روپے کے بقایا جات ہیں، ترجمان پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پرائمری سیکنڈ ری کے ذمہ 3 ارب سے زائد کے واجبات ہیں 3 سال سے پینڈنگ لائبلٹیز موجود ہیں پیپرا رولز کے مطابق سپلائی کے 60 دن کے اندر واجبات ادا کرنا ہوتے ہیں اگر محکمہ نے بروقت ادائیگی نہ کی تو ادویات کی سپلائی روک دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔