لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل سیشن نے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 10سال قید بامشقت اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے مجرم رمضان کو فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سزا اور جرمانے کا حکم سنایا۔عدالت نے فیصلے میں کہا اگر ملزم رقم ادا نہ کرے تو اسے 6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔