بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سرکاری اسکول کے گیٹ پر طالب علموں کے درمیان جھگڑے نے ہنگامہ خیز صورت اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں 14 سالہ طالب علم اشیو گپتا کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کے باہر طلبا کے درمیان لفظی تکرار ہوئی جو تیزی سے بڑھتے ہوئے جسمانی جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔ جھگڑے کے دوران، حملہ آور طلبا نے اشیو گپتا کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق، اشیو گپتا کو چھری کے متعدد وار کئے گئے جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور سات مشتبہ طلبا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔یہ واقعہ دہلی میں اسکولوں کے اندر اور باہر بڑھتی ہوئی تشدد کی وارداتوں کی عکاسی کرتا ہے، جس پر والدین اور حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔