16 سال بھارتی جیل میں گزارنے والے پاکستانی شہری کو رہائی مل گئی

 نئی دہلی (آئی این پی ) 16سال بھارتی جیل میں گزارنے کے بعد پاکستانی شہری محمد مسروف عرف منصور احمد اب پاکستان پہنچنے کے لئے بیتاب ہیں- پچاس سالہ مسروف کو7فروری کو گورکھپور جیل سے رہا کیا جائے گا۔مسروف کو بہرائچ کے نیپال بارڈر سے 2008میں گرفتار کیا گیا تھا۔محمد مسروف عرف منصور احمد پر قانونی دستاویز پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ عدالت نے اس پرجاسوسی کا بھی الزام لگایا گیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے اسے مسترد کردیا تھا اوراسے صرف ایمیگریشن قوانین کا مجرم قرار دیا تھا۔ مسروف کی رہائی کا حکم ایک سال پہلے بھی دیا گیا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ عمل رک گیا تھا ۔