46 سال کال کوٹھری میں گزارنے والے بے گناہ شخص کو بطور تلافی 4 ارب دینے کا فیصلہ

 ٹوکیو(آئی این پی ) جاپان میں ایک شخص جس نے تقریباً نصف صدی کال کوٹھری میں سزائے موت کے انتظار میں گزاری، اسے 2024 میں بے قصور قرار دے کر رہا کیا گیا تھا اور اب اتنی طویل قید کے بدلے میں اسے 14 لاکھ ڈالرز( 3 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)تلافی کے طور پر دئیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 89 سالہ ایوائو ہاماڈا کو 1968 میں ان کے باس، باس کی اہلیہ اور 2 بچوں کے قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایوائو ہا کا ماڈا نے  1968 کے عدالتی فیصلے کے بعد 46 سال کال کوٹھری میں گزارے اور انہیں 2024 میں بے قصور قرار دیا گیا تھا۔اب نئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 46 برسوں کے دوران گزارے گئے ہر دن کے عوض انہیں 12500 ین دئیے جائیں۔ عدالتی ترجمان کے مطابق انہیں مجموعی طور پر 217,362,500,000 ین دئیے جائیں گے۔