بحیرہ روم میں طوفان سے متعدد کشتیاں لاپتہ، سینکڑوں تارکین کی ہلاکت کا خدشہ

10روز کے دوران سمندر میں شدید طوفان آئے ‘امکان ہے  کافی کشتیاں  لپیٹ میں آنے کے بعد لاپتہ ہوگئیں :اقوام متحدہ
نیویارک(آ ئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارے برائے امیگریشن نے بحیرہ روم میں سینکڑوں افراد کے ڈوب کر ہلاک یا لاپتہ ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے پچھلے 10 روز کے دوران کئی بحری جہاز ڈوبنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق   جاری  بیان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہے کہ حتمی ہلاکتوں کی تعداد کافی زیادہ ہو سکتی ہے جس سے یہ تلخ یاددہانی ہوتی ہے کہ یہ ہجرت کے لیے دنیا کی مہلک ترین گزرگاہ ہے