بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا:عظمی بخاری

ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف  باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں‘یہ9مئی دہرانے کیلئے تیار ہیں
وزیراعلی  کے اجلاس میں یہ نہیں ہوتا  فلاں کو پکڑ لو،فلاں پر پابندی لگادو،  اشیاء کی قیمتیں خود  دیکھتی رہتی ہیں :پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہو گا، ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے، یہ 9مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، تو ان کو معافی نہیں ملنی چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا  سوال یہ ہے کیا ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟ کے پی کے وزیراعلی ہائوس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، ان فسادیوں کو وہاں ہلہ شیری اور شاباش دی جاتی ہے، ان کو کہا جاتا ہے ویری گڈ بڑا کارنامہ سرانجام دیکر آئے ہو۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جو گڑگڑا کر معافیاں مانگ کر باہر آئے ہیں ان کو دوبارہ ملک میں آگ لگانے کا کہا جارہا ہے، ان کے تاثرات ملک میں دوبارہ آگ لگانے کیلئے نظر آرہے ہیں، ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، آنے والے دنوں میں کسی کا ریلیف بنتا تھا تولگتا ہے ان کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ ان فسادیوں کیلئے یہ رعایت پاک فوج کی طرف سے آئی ہے،ان کو بھی دوبارہ سوچنا پڑے گا، معافی اس کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہا ہو‘انہوں نے کہا  وزیراعلی پنجاب کے اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کہ فلاں کو پکڑ لو،فلاں پر پابندی لگادو،وزیراعلی  اشیائے خورونوش کی قیمتیں دیکھتی رہتی ہیں